سابق باولر عاقب جاوید نےقومی ٹیم کی کوچنگ کی خواہش کا اظہار کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر موقع دیا گیا تو میں ضرور پاکستان ٹیم کا کوچ بنوں گا، میں نے کبھی کسی سے نوکری نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ نے مجھ سمیت 92ء کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلایا تھا، میری ایک دو ملاقاتیں ان سے ہوئی ہیں۔ایک سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، میری ہمیشہ سے یہی رائے رہی ہے کہ کوالیفاٰئیڈ لوگوں کو ہی میرٹ پر موقع ملنا چاہیے۔

پی سی بی کو سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑی سارا سال کرکٹ کھیلیں اور پڑھے لکھے کرکٹرز بھی سامنے آ سکیں، قومی سلیکشن کے لیے تحریری پالیسی ہونی چاہیے، من مانی کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ثقلین مشتاق کو عبوری کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بطور ہیڈ کوچ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں