حارث، میکسویل نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفہ کر دیں

اکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کے بعد حارث رؤف اور میکسویل کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفے میں دے دیں۔ دونوں کرکٹرز کی جرسیاں تبدیل کرنے کی تصویر بگ بیش لیگ کے کرکٹ کلب میلبورن سٹارز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

گلین میکسویل نے جرسیوں کے تبادلے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جیسے یہ آیا ہے، اس نے پاکستان ٹیم اور میلبورن سٹار کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف بہت اچھا انسان اور ساتھی کرکٹر ہے، حارث کو بحیثیت دوست خزانہ سمجھتا ہوں۔ گلین نے حارث رؤف کو سپر سٹار قرار دیا۔

متعلقہ خبریں