مکی آرتھر نے پوری قوم کو گالی دی، ہیڈ کوچ مجھے کیوں پسند نہیں کرتے ، عمراکمل نے حیرت انگیز وجہ بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک) نوجوان پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے صرف مجھے نہیں پوری قوم کو گالی دی، برینڈن میکولم کی خود گزشتہ سال میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میںکوئی خاص پرفارمنس نہیں ہے۔ایک انٹر ویو کے دوران عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے سلیکٹرز کو اپنی جانب توجہ دینے پر مجبور کر دیں گے ، انہوں نے یہ حیران کن انکشاف بھی

کیا کہ نہ جانے قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر انہیں کیوں پسند نہیں کرتے حالانکہ وہ ان کو بطور کوچ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں،مکی آرتھرنے انہیں نہیں بلکہ پوری قوم کو گالی دی ہے ،انہیں گالیاں دینے کا حق کسی کو نہیں پہنچتا ہے ۔انہوں نے وقار یونس کے دور میں ٹیسٹ ٹیم سے اپنے اخراج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی آخری چار ٹیسٹ اننگز دیکھی جائیں تو انہوں نے اس دوران تین نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ ایک اننگز میں انہیں بیٹنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا، اس کے باوجود وقار یونس کا یہ کہنا تھا کہ عمر اکمل مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں اور یہ بات وقار یونس کے علاوہ دیگر کوچز سے پوچھی جائے کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں کیوں نہیں کھلایا گیا ۔ویرات کوہلی کے ساتھ اپنے موازنے کے سوال پر عمر اکمل کا کہناتھا کہ ایسا اس لیے ممکن نہیں کیوں بھارتی کرکٹ بورڈ ہر موقع پر کوہلی کا ساتھ دیتا ہے ۔ عمر اکمل نے یہ بھی حیران کن انکشاف کیا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کو سنیل نارائن سے اوپننگ کروانے کا مشورہ بھی انہوں نے ہی دیا تھا،انہوں نے برینڈن میکولم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میکلو لم ان کے بیٹنگ پر تو تنقید کررہے ہیں لیکن کو ئی ان سے بھی پوچھے کہ انہوں نے گزشتہ 2سال میں کتنی نصف سنچریاں سکورکی ہیں ،بڑی لیگز میں بڑے کھلاڑی جتنی مرضی گندی پرفارمنس دیں انہیں نکالا نہیں جاتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں عمر اکمل پانچ اننگز میں محض 57 رنز بنائے تھے اور لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے بھی انہیں ٹیم کی مشکلات کا باعث قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں