عامر لیاقت کی تیسری شادی پرسابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر ان کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔گذشتہ روز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔صارفین نے طوبیٰ انور کی ٹویٹ پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔۔طوبیٰ انور نے 9 فروری کو عامر لیاقت سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طوبیٰ انور نے لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں، وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔طوبیٰ نے مزید کہا کہ ’میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔طوبی انور کے اس اعلان کے بعد عامر لیاقت نے بھی اپنی تیسری شادی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔عامر لیاقت کے نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔

متعلقہ خبریں