عمران خان نے سپریم کورٹ کو چھوڑا نہ ہی آرمی چیف کو،پی پی رہنما قادر مندوخیل کی عمران خان پر سخت تنقید

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو چھوڑا نہ ہی آرمی چیف کو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ جمہوریت چلنی چاہئیے، 2018ء کے الیکشن میں 155 پی ٹی آئی کے ممبران تھے، 2018ء کے الیکشن میں موجودہ حکومت کے 162 ممبران تھے۔قادر خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ 17 ممبران ان کو کس نے لا کر دئیے؟ جس ملک نے سازش کی تھی؟۔انہوں نے کہا کہ کبھی ہم نے اس طرح کی طوفان بدتمیزی نہیں دیکھی، اس شخص نے سپریم کورٹ کو چھوڑا نہ ہی آرمی چیف کو، یہ پہلے دھمکا رہا ہے۔پھر اداروں کے پاؤں پڑ رہا ہے۔شہباز گل تو کونسلز بننے کے لائق نہیں ہے۔قادر مندوخیل نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے خلاف انہوں نے باقاعدہ ٹرینڈ چلایا۔انہوں نے اتفسار کیا کہ اس سے پہلے یہ پیکا آرڈیننس نہیں لائے تھے ؟۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت معیشت کی بحالی او ر عوام کو ریلیف دینے پر خصوصی توجہ دے گی،سیاسی قیادت آئندہ عام انتخابات کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی اور تمام خامیاں دور کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران تحریک انصاف کی حکومت تمام محاذوں خصوصا معاشی استحکام اور مختلف شعبوں کی ترقی اور بہتری میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔قادر خان مندوخیل نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم ہم جامع منصوبہ بندی اور واضح نقطہ نظر کیساتھ تمام مسائل حل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت آئندہ عام انتخابات کیلئے اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی اور تمام خامیاں دور کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں