توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنا سابق وزیراعظم عمران خان کا حق تھا، فواد چوہدری کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سابق وزیراعطم عمران خان کی توشہ خانہ والی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق سخت ردعمل دیاہے،سابق وزیر کا کہناہے کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے رکھے،تحفہ میں دے یا بیچ دے دوسرا کون ہوتاہے اس سے پوچھنے والا؟فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا،انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے،آصف زرداری نے بی ایم ڈبلیو لے لی تھی،یوسف رضا گیلانی نے گاڑی لے لی،آپ سب کا توشہ خانہ کھولیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،فواد چودھری نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ وزیراعظم ہیں،آپ کا حق ہے سڑک بنوانا لیکن انہوں نے سرکاری مال استعمال نہیں کیااور گھڑی بیچ کر سڑک کی تعمیر کرائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون میں ریفرنس کی تیاری جاری ہے،نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا،عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام لگایا جائے گا،ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا،نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں خرید کر اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے حاصل کیے،تاہم عمران خان کا موقف ہے کہ انہوں نے یہ گھڑیاں بیچ کر بنی گالہ کی سڑک کا کام مکمل کرایا،یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں۔

متعلقہ خبریں