ایم کیو ایم پیپلزپارٹی سے نالاں، پی پی وفادار ہے اور نہ مخلص،ایم کیو ایم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی کا کہناہے کہ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی سے ناراض ہے،پی پی قیادت کا احساس باتوں کی حد تک ہے ،وہ عمل نہیں کرتے،پیپلزپارٹی نہ ہی مخلص ہے او نہ ہی وفادار،صابر قائم خانی نے اے آر وائے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم سیاسی اتحاد کا ازسر نو جائزہ لینے کا دروازہ ہر وقت کھلا رکھتے ہیں،پیپلزپارٹی والے ایم کیو ایم کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں،سندھ والے ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں،انکا کہناتھا کہ بعض لوگ سمجھتےہیں ایم کیو ایم کو جلدی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں لگا دھوکہ ہورہے ہیں،پہلے تو الٹی میٹم دے دیتےہیں، پھرعلیحدہ ہوتے ہیں،پی پی کو کہہ دیا ہے کہ آپ نے جو وعدہ کئے وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کیا،اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے بھیجا ہے لیکن حکومتی اتحاد مین شامل ہونے کے بعد ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی،بتایا گیا ہے کہ صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے ایوان میں اجلاس بائیکاٹ کا اعلان کیا تو وفاقی وزیر ایازصادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی ایم کیو ایم ارکین کو منانے گئے تاہم ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ایاز صادق کا ہاتھ جھٹک دیا اور کہا کہ ہم نے آپ کا ساتھ دینے کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے،ہمیں اپوزیشن کی نشستوں پر آنے میں وقت نہیں لگے گا،دوسری طرف صوبہ سندھ میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی وجہ سے حکومتی اتحاد میں گلے شکوے شروع ہوگئے اور جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی شکایت کردی،جے یو آئی کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے کیوں کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی۔

متعلقہ خبریں