اپنی بیٹی کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت نہ آئے،دعا زہرا

لاہور (نیوز ڈیسک) دعا زہرا کا کہنا ہے میں اپنی بیٹی کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت نہ آئے۔کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ یوٹیوبر کے ساتھ لائیو سیشن میں گفتگو کر رہی ہیں۔گفتگو کے دوران دعا زہرا تمام یوٹیوبرز کے لیے پیغام دیا کہ میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے یہ سب بند کر دیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔دعا زہرا نے ویڈیو میں کہا کے آپ سب میرے شوہر کی عزت کریں۔

دعا زہرا نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کی دوست بن کر رہو گی تاکہ بھاگنے کی نوبت نہ آئے اور وہ اپنی ہر بات مجھ سے شئیر کرے۔ ہمیں کسی کو بد دعا نہیں دینی چاہیے ، اللہ تعالیٰ حقیقت جانتے ہیں ۔مجھے گھر سے مجبورا بھاگنا پڑا کیونکہ والدین کزن سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے خط بھی چھوڑ کر آئی تھی۔دعا زہرا نے مزید کہا کہ میڈیا پر جو بھی بیان دیتی ہوں وہ اپنی مرضی اور اپنی خوشی سے دیتی ہوں مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔دعا زہرا نے کہا کہ آپ میرے شوہر کی عزت کریں اور مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔دعا زہرا نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔دوسری جانب دعا زہرا اغوا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،سندھ پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ پولیس دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کیلئے لاہورآئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے رکھی ہے،تفتشی ذرائع کے مطابق لاہور کی متعقلہ پولیس اور اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا،محکمہ داخلہ کے مطابق خاتون کانیسٹبل بھی پولیس کے ہمراہ ہوگی،عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کو میڈیکل کے سامنے پیش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں