25 لوٹے خرید کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا،شہباز گل

لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں آج پھر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ 25 لوٹے خرید کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے فیصلہ فوری آنا چاہیے تھا۔25 مئی کو جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ایسی جعلی وزیر اعلی نے کیا تھا۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز دوران کیس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سید علی ظفر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل جاری رکھے سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء راجہ بشارت،سبطین خان بھی موجود تھے۔ سید علی جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جسٹس شاہد جمیل ،جسٹس شہرام سرور چوہدری ,جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ لارجر بینچ میں شامل ہیںجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف لینے سے متاثرہ اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں