حمزہ شہباز کا پنجاب کی عوام کو بڑا ریلیف

لاہور (آئی ا ین پی )وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مہنگائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردیں ہے۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی نے وسائل میں اضافے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت دیں۔ اجلاس میں صوبائی وزرا سردار اویس احمد خان لغاری، عطا تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، اراکین پنجاب اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمن، ذیشان رفیق، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹریز خزانہ، لوکل گورنمنٹ، ایکسائز ، پنجاب ریونیو ، ماہرین اقتصادیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے، پسے ہوئے طبقے کی مشکلات کم کرنا ہماری ترجیح ہے، نئے ٹیکس لگانے کی بجائے عام آدمی کو ریلیف دینے پر فوکس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کے لیے ٹیکس بیس بڑھایا جائے، وسائل میں اضافے کے لیے آوٹ آف باکس اقدامات تجویز کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں