پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کو بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان کو بڑا عہدہ مل گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے نور عالم خان کا نام بطور پبلک اکاونٹس کمیٹی تجویز کیا تھا، جب کہ وزیر سیفران سنیٹر طلحہ محمود نے ان کے نام کی تائید کی۔نئے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نورعالم خان کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ،میں احتساب اور قانون کی بالادستی پہ یقین رکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ چیئر مین پبلک اکاونٹس رانا تنویر نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے نور عالم خان کو چیئر مین بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کچھروز قبل دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے اور اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ، اس لیے کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کرکے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا جب کہ پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ بکنے والے گھوڑوں کو روکا نہیں جاسکا ، ملک میں آنیاں جانیاں یا شوبازیاں جاری ہیں ، اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے ، کیوں کہ امپورٹڈ وزیراعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی ، امپورٹڈ وزیراعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا ، امپورٹڈ وزیراعظم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ بھی امپورٹڈ ہی ہیں۔

متعلقہ خبریں