الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے،پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن سامنے آیا، پی ٹی آئی نے 26 اکاؤنٹس میں سے 4 ڈیکلیئر کئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں غبن سامنے آیا، پی ٹی آئی نے 26 اکاؤنٹس میں سے 4 ڈیکلیئر کئے، الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق ملک کا وزیراعظم بیرون ملک کمپنیاں چلاتا اور پیسے اکٹھے کرتا ہے،مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کو چیک کر لیا جاتا تو یہ اموات نہ ہوتیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعدسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا،آج مسئلہ صرف مہنگائی نہیں،ایوان بالا اور ایوان زیریں میں عوام پر مزید ٹیکسسز لگانے کی تیاری ہے،قانون میں دوہری شہریت کو اجازت دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمان اسکو پوچھنے سے قاصر ہے،یہ قانون سازی ملک کے لیے تباہ کن ہے،اگر مری میں انتظامات کیے جاتے تو سانحہ رونما نا ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں پولیس اہلکار گاڑیوں کو چیک کرتے رہے ہیں،عمران خان کے مشیروں وزیروں کا ایک مرتبہ پھر چیلنج کرتا ہوں،اگر کرپشن ہوئی تو عوام کے سامنے لاؤ،عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب آپ کو حساب دینا ہوگا،انہی عدالتوں میں کھڑے ہوکر آپکا احتساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بتانے سے قاصر ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدے ہوئے ہیں ،اسٹیٹ بینک کے گورنر کو واسرائے کیوں لگایا جارہا ہے ،اس چیز کو قانونی جواز فراہم کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بتا دینا چاہتا ہوں کل یہ تمام قوانین کل انشاء ایک آرڈیننس کی مار ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مری میں کوئی سڑکیں صاف کرنے والا نہیں تھا،یہاں آج پچاس پولیس والے کھڑے ہیں لیکن وہاں دس اہلکار بھی موجود نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی ترجمانوں سمیت کوئی ایک شخص تعزیت کے دو لفظ نہ کہہ سکا،ملک میں جو ظلم ہوئے انکا حساب لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں