لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے،ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے،راجہ ریاض

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں