تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبریں، عامر لیاقت نے وضاحت کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلانے کا ذمہ دار پاکستان تحریکِ انصاف کو قرار دے دیا . گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی تیسری اہلیہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی .عامر لیاقت نے اب ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ پھیلا رہے ہیں کہ میں نے دانیہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے .

قبل ازیں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں . تاہم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے . سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے . انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیںجبکہ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سنائوں . عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورمتعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکائونٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں .

متعلقہ خبریں