عامر لیاقت! آپ بیرون جاکر سکون لیں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں، مشی خان

کراچی( نیوز ڈیسک)اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو غرور نے ڈبودیا،آپ جلد پاکستان سے چلے جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ٹکٹ کا مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کا ون وے ٹکٹ کروادیتے ہیں تاکہ آپ بیرون جاکر سکون لیں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔ان کا کہنا ہے کہ کہ عامر لیاقت روزانہ کیمرہ آ ن کرکے اپنی فلاپ ترین اداکاری شروع کردیتے ہیں، کبھی روتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں میں پاکستان چھوڑ کر جارہا ہوں۔

اداکارہ نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنا علاج کروائیں اور پاکستان سے جلد از جلد چلے جائیں کیوں کہ آپ کی عزت اب دھیلے برابر بھی باقی نہیں رہی ہے ،اب آپ چاہے روئیں پیٹیں، کچھ بھی کریں، دیر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے غرور اور مکافات عمل نے آپ کو ڈبویا ہے، آپ وہ دن یاد کریں جب آپ نے جنید جمشید اور ان کی والدہ کے لیے کیسے الفاظ ادا کیے تھے ، میں اس دن حیران رہ گئی تھی کہ آپ نے یہ کیا کہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جنید جمشید ایک اچھے انسان تھے جنہوں نے جواباً آپ کو صرف یہ کہا تھا کہ آپ کی باتوں سے میں اور میری فیملی بہت دکھی ہے، بعد ازاں ان کی وفات ہوگئی۔ گزشتہ روز عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں، اپنے ایک بیان میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان کے ایک تھا ٹائیگر کی طرح روپوش ہو جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حج کے وقت جب میں نکلوں گا تو پھر اس کے بعد میں واپس پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک میں اسمبلی کا ممبر ہو تب تک اسمبلی اجلاس میں آیا کروگا لیکن میں کہاں جا رہا ہو ، یہ میں کسی کو نہیں بتا رہا،اب میں گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں