شہباز گل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر کیے گئے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہبازگل کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد شہباز گل کی بطور چیف آف اسٹاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، شہباز گل چیئرمین سیکریٹریٹ بنی گالہ سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل پارٹی رہنما نعیم الحق یہ ذمہ داری سر انجام دے چکے ہیں جب کہ نعیم الحق کی وفات کے بعد چیف آف اسٹاف کا یہ عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق 15 فروری 2020ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ خبریں