امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے نوازشریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں،عمران خان

لوئردیر(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے نوازشریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، ہاتھ میں پرچی پکڑی ہوئی اور گھبرایا ہوا بیٹھا تھا کہ کہیں اس کا آقا نہ ناراض نہ ہوجائے، اگر امریکا ناراض ہوگیا تو کہیں اس کا باہر پڑا چوری کا پیسا نہ پکڑا جائے۔انہوں نے لوئر دیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے نوازشریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، ہاتھ میں پرچی پکڑی ہوئی اور گھبرایا ہوا بیٹھا تھا کہ کہیں اس کا آقا نہ ناراض نہ ہوجائے،اگر امریکا ناراض ہوگیا تو کہیں اس کا باہر پڑا چوری کا پیسا نہ پکڑا جائے۔

اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بلاول بھٹو زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے’’بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کا بھی تذکرہ کیا۔لوئر دیر جلسے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ اتنا خرچ کرکے پیسے دے کر لوگوں اسلام آباد لایا، لوگوں نے پوچھا کہ بلاول کا پیغام کیا ہے تو جواب ملا کہ ’’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘، جب تک بلاول سیاست چھوڑے گا تو بلاول بارش آتا ہے، چینی اگتا ہے اور اس طرح کے کئی جملے مشہور ہوچکے ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے‘ ایک ہی بار 3 وکٹیں گرا دوں گا ، ڈی چوک اسلام آبا د میں عوام کا سمندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ ان لوگوں نے عدم اعتماد پر مجھے ردعمل کا موقع دیا ، کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری اداروں کو ٹھیک کریں گے؟ کیا شہبازشریف ملکی اداروں کو ٹھیک کریں گے ؟ کیا یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟ لوگ مجھے یہ بھی کہتے ہیں نواز شریف کو بھگوڑا مت کہیں ، یہ بھگوڑا بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے ، نوازشریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی ، نوازشریف امریکی صدر کے ساتھ بیٹھے تھے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں ، بلاول بچے کی کیا بات کروں ، جو اتنا پیسہ خرچ کرکے اسلام آباد آیا، زبردستی لیڈر بنانے میں ایسے ہی مسائل ہوتے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف سے بات ہورہی تھی ، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کوڈیزل نہ کہنا ، میں نے آرمی چیف سےکہا عوام نے فضل الرحمان کا نام ڈیزل رکھا ہے ، ڈیز ل نے ایک پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اقتدار میں آکر ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے ، ڈیزل بتائیں آپ ملک میں اداروں کو کیسے ٹھیک کریں گے ؟ ڈیزل سے کہتا ہوں آج اگر یہ ملک بچا ہوا اس کی وجہ افواج پاکستان ہے ، جس ملک کے پاس دفاعی طاقت نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دیر کے لوگوں کا مشکور ہوں ، پاکستان فلسفے کی بنیاد پرقائم ہوا ، پاکستان کا فلسفہ سمجھنے کا بھی ایک مقصد ہے ، پاکستان کے فلسفے کے مطابق اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکنا ، اللہ نے حکم دیا کہ رسول ﷺ کی سنت پر عمل کریں ، 25 سال پہلے یہ سوچ کر جدوجہد شروع کی کہ اپنے لوگوں کو کسی کے سامنے سر جھکانے نہیں دوں گا ، تین لوگوں کی وجہ سے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت نہیں ، تین لوگوں نے ملک کو مقروض بنایا ، نوازشریف اور زرداری نے اقتدار میں ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی ، ڈرون حملوں کی مذمت تحریک انصاف کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں مودی کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی ، تین لوگوں نے ملک کو کمزور کیا ،یہ دنیا کے سامنے جھکے ، میں بطور ملک کا سربراہ باپ کی طرح ہوں ، قوم کی تربیت میری ذمہ داری ہے ، اسلام آباد میں جے یو آئی رضا کاروں نے جو کیا اس کی مذمت کرتا ہوں ۔

متعلقہ خبریں