تحریک عدم اعتماد ‘ حکومت کے مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی شروع

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 28 ارکان کے اپوزیشن سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ‘ جن کے ناموں کی لسٹ وزیراعطم تک پہنچ گئی ‘ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطوں میں رہنے والے 28 حکومتی اراکان کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے ، یہ لسٹ ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے جس میں شامل تمام اراکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ، اس لسٹ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کا ذکر نہیں ہے ۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اراکین میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے ، یہ ناراض اراکین عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں ، جس کے باعث مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے جب کہ ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی قیادت سے ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں کو آج وزیراعظم ہاؤس طلب کیا گیا ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ، جانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں ، گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیر اعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں، علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات کروائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں