وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑوں گا یہ سب دیکھیں گے،پرویز خٹک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہےکہ اپوزیشن کے7 ایم این ایز میرے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن جو مرضی کرلے تحریک کامیاب نہیں ہوگی، اپوزیشن اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، لیکن وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑوں گا یہ سب دیکھیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا صرف ڈرامہ ہے سارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے، پرویزالٰہی ہمارے مخلص اتحادی ہیں، پرویزالٰہی کا نام استعمال کرکے اپوزیشن فلاپ شو میں دم نہیں بھر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھی سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحد ہیں کوئی کہیں نہیں جا رہا، دو تین ایم پی ایز یا پھر تین چار ایم این ایز کے ساتھ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے7 ایم این ایز میرے ساتھ رابطے میں ہیں، اپوزیشن جو چاہے کرلے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی،وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑوں گا سب دیکھ لیں گے،اپوزیشن کا ٹولہ جلد بکھر جائے گا، مزید ایم این ایز کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں۔پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگی، مہنگائی عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آئی، عمران خان کی پالیسوں سے عوام کو جلد ریلیف ملے گا، تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ عوام کا اعتماد ہے۔اسی طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں، سردیاں شروع ہوتی ہیں تو پی ڈی ایم کی بیماری بھی آجاتی ہے، سردیاں ختم ہوتے ہی پی ڈی ایم بھی ختم ہو جائے گی کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی، سردیوں کے بعد آپ کو اس بیماری سے تکلیف نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ شہباز شریف اور زرداری سمیت ان کی اولادیں یہاں بیمارہوئی ہوں، ان کی دولت بھی باہر ہے اور یہ دیکھتے بھی ملک سے باہر ہی ہیں، ملک میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عمران خان صحت کارڈ لا چکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ان کے پاس اپنی چوری کی جائیداد کو بچانے کیلئے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ 18اگست 2023 تک عمران خان اس ملک کے وزیراعظم رہیں گے، 2023 کے انتخابات میں بھی عمران خان کامیاب ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے، اپوزیشن یاد رکھے، عمران خان دوبارہ بھی وزیراعظم منتخب ہوں گے،زرداری صاحب سن لو، تحریک انصاف آپ کے پیچھے سندھ بھی آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں