مریم نواز نے بل گیٹس سے وزیر اعظم کی ملاقات کے انداز کو بدتہذیبی اور تکبر قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مریم نواز نے بل گیٹس سے وزیر اعظم کی ملاقات کے انداز کو بدتہذیبی اور تکبر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے بانی کی جمعرات کے روز ہوئی ملاقات کی ایک تصویر پر ردعمل دیا گیا۔مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بل گیٹس سے وزیر اعظم کی ملاقات کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ بل گیٹس نے وزیراعظم ہاوس میں عمران خان سے ملاقات کی، جبکہ اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ بھی کیا۔انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلی مرتبہ پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں