آصف علی زرداری کا شہباز شریف کو خفیہ ملاقات میں وزارت عظمیٰ کیلئے تیار کرنے کا انکشاف

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے اپنی خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ انہیں وزیراعظم بنانے کی پیشکش اسی دوران کی،سابق وزیراعظم عمران خان بال ٹیمپرنگ کے بغیر سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ اسمبلی میں واپس آجائیں، نفرت عمران خان سے نہیں ان کی سوچ سے ہے۔ایک انٹرویومیں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ آج سوشل میڈیا بہت خطرناک ہوگیا ہے، دو تہائی اکثریت آج کے پاکستان میں بہت مشکل ہے، مینگل، مگسی کو کوئی خرید سکتا ہی میرے تعلقات کام آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں، میں نے سب کو متحد کیا ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کا ضامن ہوں اتحاد میں ہم دینے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دیا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ پرویزالہی ہم سے سینئر ہیں ہم ان کیلئے کوشش کرتے رہے، بچے بڑے ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے پرویزالہی کو مس گائیڈ کیا گیا چاہتے ہیں پرویز الہی سیاسی دائرے میں واپس آئیں۔سابق صدر نے کہا کہ شہبازشریف کوکہا آپ وزیراعظم بن جائیں میرے پاس 70 ووٹ ہیں، میں نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کی پیشکش کی تھی، اتحادیوں سے رابطے میں تھا پتہ تھا میرے ساتھ آئیں گے۔اتحادیوں کو پتہ ہے کہ جو میں نے وعدہ کیا وہ پورا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے، بلاول پوری سی ای سی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں پھر پالیسی بناتے ہیں، بلاول وزیر خارجہ بنتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ 3 سال سے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی، شہباز شریف کے ساتھ خفیہ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے خفیہ ملاقات میں شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے تیار کیا۔

متعلقہ خبریں