ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد ۔تاہم بالائی خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد ۔تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم دیر،کالام اوربگروٹ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دیر02،کالام01اورگلگت بلتستان:بگروٹ میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 0.5 اور بگروٹ میں ٹریس برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، گوپس منفی07، زیارت منفی05، ہنزہ، اسکردو، کالام منفی04، بگروٹ، شوپیاں منفی02 استور، پلوامہ، بارہ مولہ اورقلات میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں