بیٹی کی شادی عامر لیاقت سے کر کے خوش ہوں،والدہ دانیہ شاہ

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی عامر لیاقت سے کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری دل سے دعا ہے کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت ایک ساتھ بہت خوش رہیں۔میں دعا کرتی ہوں کہ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے۔اللہ تعالیٰ میری بیٹی اور عامر لیاقت حسین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔دانیہ شاہ کی والدہ نے مزید کہا کہ جو لوگ

ہم سے پیار کرتے ہیں وہ بھی میری بیٹی اور عامر لیاقت کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعا کریں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔عامر لیاقت کے نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔

متعلقہ خبریں