کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے، میجر جنرل آصف غفور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کلسٹر بم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کا کلسٹر بم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹر بم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو دبا نہیں سکتا،کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ اس پیغام نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک نہتے شہریوں پر کلسٹر برسانے شروع کر دیئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹرم بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارت لائن آف کنٹرول پر اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں