حکومت کا ایک سال ، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر قوم کو 18اگست کو خطاب کے ذریعے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو اور اپنی حکومتی کارکردگی سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وزیر اعظم 18 اگست کو قوم سے کلیدی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم آفس کی طرف سے وزارتوں کو ڈویژنوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ کابینہ ارکان اپنی وزارتوں سے متعلق اہم کامیابیوں پر 9 اگست تک رپورٹ جمع کروائیں اور تمام وزارتیں اور ڈویژن پہلی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں ۔

متعلقہ خبریں