ہم بہترین پاکستان چھوڑ کرگئے تھے،ظالموں نے  ستیا ناس کردیا ،نوازشریف

مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم بہترین پاکستان چھوڑ کرگئے تھے مگر ظالموں نے ملک کا ستیاناس کردیا۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےکے پی کا پہلے سے بھی براحال کردیا، ملک کو بگاڑنے والے بگاڑ کر چلے گئے۔ عوام بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے، بدنصیب تحفہ پچھلی حکومت نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر بھی کنٹرول میں نہیں آرہا، ہم نے ڈالر104روپے پر باندھ کر رکھا تھا، آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہمارے دور میں60 روپے لیٹرپیٹرول، چینی50روپے کلو تھی، ہمارے دور میں سبزیاں10،10روپے کلو فروخت ہوتی تھیں، ہماری حکومت کی مدت پوری ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،سستی بجلی اور گیس لوگوں کودی، پچھلی حکومت نے موٹروے نہ بناکرظلم کیا، کراچی موٹروےمنصوبہ سکھرمیں رک گیا، مانسہرہ سے مظفرآباد، مظفرآباد سے منگلاڈیم تک موٹروےبناتے۔ مجھے نہ نکالا جا تاتو مانسہرہ خوبصورت شہر ہوتا۔

نوازشریف نے کہا کہ موٹروے پر جاکر دیکھیں نوازشریف نے یہاں کیابنایا، موٹروے کے ذریعے اسلام آباد سے مانسہرہ2گھنٹے میں پہنچتے ہیں، جب موٹروے مکمل ہوئی میں جیل میں تھا، کیاکےپی میں نیا پاکستان بنا؟کوئی تبدیلی آئی؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آیا ہوں، ملک کے حالات دیکھ کرخوشی نہیں ہورہی، عوام سے دوبارہ ملنے پر خوشی ہے۔ کراچی سے مانسہرہ اور مظفرآباد تک ٹرین چلائیں گے، مانسہرہ میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بھی بنائیں گے۔

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ نے اپنا فیصلہ8فروری کے بجائے آج ہی سنا دیاہے، کام کرنے والا تنقید نہیں کام کرکے دکھاتاہے، دنیا جانتی ہے نوازشریف ہزارہ اور مانسہرہ سے محبت کرتاہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کے پی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی آئے اور تجربہ کرکے چلاجائے، نوازشریف نے 10سال بعد الیکشن لڑنے کا انتخاب مانسہرہ سے کیا۔

متعلقہ خبریں