الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، یہ ہمارا آئینی تقاضہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے، جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

متعلقہ خبریں