وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عمران ریاض بازیابی کیس میں عدالت میں اہم بیان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں ۔

لاہو رہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت کے رو برو پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں،آئی جی نے مجھے کہاہے آپ معاونت کریں،شان گل نے کہاکہ عمران ریاض کے والد کوکہا ہے جو ورکنگ کمیٹی بنائی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا وزارت دفاع کے پاس انفارمیشن ہے جو شیئر کرنا چاہتے ہیں ،نمائندہ وزارت دفاع نے کہاہم سب ایک پیج پر ہیں اور کوششیں جاری ہیں،وکیل عمران ریاض نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے کسی سے خوف نہیں ہے،میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، میرے لئے اپنی دکان نہ چمکائیں،آپ نے جو باتیں کرنی ہیں کریں، میری فکر آپ چھوڑ دیں۔

وکیل نے کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات کو کس نے کہاکہ عمران ریاض کو اس وقت رہا کرو،آئی جی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں آپ ورکنگ گروپ میں شامل ہوں تاکہ آپ کو پتہ چلے ہم کیا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں