4اراکین قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کیساتھ معاملات طے پا گئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد مشن قومی اسمبلی پر کام شروع کردیا ،متوقع طور پر وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کے ووٹ کیلئے کہا جا سکتا ہے اور اس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 4 اراکین قومی اسمبلی سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے 5 اراکین قومی اسمبلی کے درمیان رابطہ ہواہے ، 4 ارکان قومی اسمبلی کا تعلق وسطی پنجاب ایک کا جنوبی پنجاب سے ہے۔ذرائع کے مطابق رہنماتحریک انصاف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ 4 اراکین قومی اسمبلی سے معاملات طے ہیں جبکہ پانچویں سے بھی ہو جائیں گے اور مزید ارکان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ میں متعلقہ لیگی ارکان غیر حاضر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں