ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہرروز عشاء کے بعد احتجاج کریں گے،عمران خان

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہرروز احتجاج کریں گے، چاہتے ہیں کہ ہرروز احتجاج سے امریکہ کو پیغام جائے کہ یہ زندہ قوم ہے، لاہور میں بھی ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے، ضمیر کا سودا کرنے والوں کو صرف تاحیات نااہل نہیں بلکہ جیل میں بھی ڈالا جائے۔انہوں نے گورنر ہاؤ س پنجاب میں خطاب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کردیں، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا، فیصلہ کیا ہے الیکشن کیلئے نظریاتی کارکنان کو سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے، ماضی میں بڑی غلطیاں ہوئی اس کی ہمیں بہت بڑی سزا ملی،اب ہم نے غلطیوں سے سیکھ کر ہم سوچ سمجھ کر دینے ہیں، مشکل وقت میں ہمارے کھڑے رہنے والے تمام ایم پی ایز کو ٹکٹ دیں گے۔

دوسری چیز پاکستان کے ساتھ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو اس سازش کا علم نہیں دیا، لیکن بڑے لوگ جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہوئی تھیں۔ الیکشن میں جا کر سب ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے جو اس بیرونی سازش کا حصہ تھے، ایسی حکومت جو خوددار حکومت ہے جوآزاد خارجہ پالیسی چاہتی ہے، اس کو گرانے کوشش کی ہے، پاکستان کی عوام آنے والے الیکشن میں عوام ان کو وہ سبق سکھائے گی کہ ان کی سیاسی قبر بن جائے گی، ہمیشہ کیلئے سیاست ختم ہوجائے گی، یہ وہ لوگ ہیں جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے، یہ چوری کا پیسا 30سالوں سے باہر بھیج رہے ہیں، جب کے پیسے باہر ہیں وہ یہی کہیں گے کہ بھکاری قوم غلام ہوتی ہے،یہ آزاد قوم ہے، تم غلامی کرو گے،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ہیں، ان کو وہاں بند کیا ہوا، جن لوگوں نے ضمیر بیچے ہیں وہ اپنے بچوں کا مستقبل برباد کررہے ہیں،یہ ملک، جمہوریت غدار ہیں، جب تک عبرت ناک سزائیں نہیں دیں گے یہ ہمیشہ ہماری جمہوریت کا سودا کریں گے، سوچیں اگر دشمن ملک ہماری حکومت گرانا چاہے تو وہ 10، 15ارب میں حکومت گرا سکتا ہے۔

ضمیر کا سودا کرنے والوں کو صرف تاحیات نااہل نہیں بلکہ جیل میں بھی ڈالا جائے، ان غداروں کیخلاف سپریم کورٹ گئے ہیں ان کا پوری طرح مقابلہ کرینگے، بیرونی سازش میں شرکت کرنے واکے غدار ہیں، کارکنان کو کہتا ہوں کہ ایف نائن پارک میں ہر روز عشاء کے بعد احتجاج کریں گے۔چاہتے ہیں کہ ہر روز احتجاج سے امریکہ کو پیغام جائے کہ یہ زندہ قوم ہے۔ لاہور میں ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں