ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہاہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے،سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز علماء بورڈ کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز الشیخ نے سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی،انہوں نے اسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے انتہا پسندی اور فتنہ انگیزی کی آگ بھڑکے گی،مفتی اعظم نے کہا کہ ایک انتہا پسند نے سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دکھی کردیا ہے،مفتی اعظم سعودی عرب نیعالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی حرکتوں کی کسی بھی نام یا عنوان سے مدد کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔
تازہ ترین
- درجہ اول، دوم آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، چاول، بیسن اور دالوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں
- نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گیا
- عمران خان سانپ تھا جو پانچ کے ٹولے نے پالا، اب یہی پانچ کے ٹولے کو ڈس رہا ہے، مریم نواز نے کھری کھری سنا ڈالیں
- آئی ایم ایف ایک ایک دھیلے کی سبسڈی دیکھ رہا ہے، وزیراعظم
- پرویز مشرف بھارت کے ناقابلِ تسخیر دشمن تھے،ششی تھرور
- ایک اوور میں چھ چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے،وہاب ریاض کا افتخار احمد کے چھکوں پر ردعمل
- ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا دوٹوک موقف
- گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈاکے اسٹیئرنگ گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کومل گئی
- ایف نائن پارک زیادتی کیس ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا
- بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام