حکومت کا قرآن پاک کو بطور لازمی مضمون پڑھانے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی )حکومت کا قرآن پاک کو بطور لازمی مضمون پڑھانے کا فیصلہ تعلیمی بورڈز نے اڈاپٹ کرلیا۔تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سیشن میں جماعت نہم سے ترجمہ القرآن کا لازمی مضمون شامل کردیا گیا ہے ۔ تمام طلبا کا پیپر سالانہ امتحانات 2023 میں ہوگا جبکہ غیر مسلم امیدوار ترجمہ القرآن کے متبادل اخلاقیات کا امتحان دیں گے ۔

متعلقہ خبریں