سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کیلئے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی معیاد ایک سال بڑھادی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں اور ایس ایف ڈی کے3 ارب ڈالرز ڈپازٹس کی معیاد 5 دسمبر 22 کو پوری ہورہی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ ڈپازٹس کی معیاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط خصوصی تعلقات کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں