امریکہ کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہا ہے کہ امریکہ مسلسل کہہ رہا ہے کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، مضبوط ، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے اجلاس میں بیرونی سازش کو مسترد کردیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا ، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور اعلامیہ بھی پیش کیا گیا ، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی ویز داخلہ داخلہ، دفاع، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزراء نے شرکت کی ، اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اورمتنازع خط پر بات چیت کی گئی جبکہ وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز سائفر کے معاملے پر غور کیا گیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے جہاں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مبینہ دھمکی میز خط کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کی جس میں غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔

متعلقہ خبریں