کورونا کے وار جاری ، مزید 50اموات ریکار، 4253نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 601 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 253 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 012، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 5 ہزار 505، پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 161، بلوچستان میں 34 ہزار 910، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 068اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 987 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 927، خیبر پختونخوا 6 ہزار 076، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 764 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں۔ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد سے دنیا بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوا۔دنیا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد 7 کروڑ85 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ بھارت میں مجموعی تعداد 4کروڑ24لاکھ ،برازیل میں 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہے۔ فرانس میں کیسز کی تعداد 2 کروڑ،برطانیہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ روس میں کوویڈ 19 سے متاثرہ افرا د کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ اور ترکی میں ایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں