ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹربینک میں ڈالر ریٹ میں 41 پیسے اضافہ ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر 41 پیسے مہنگا ہونے پر 153 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔ گذشتہ روز بھی امریکی ڈالر روپے کے مقابلے 54 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 152 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 30 پیسےہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار تھا۔ 31 مارچ کو ڈالر انتہائی کم ریٹ 152 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں