ڈالر کا ریٹ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے۔انٹر بینک میں آج 62 پیسے کے اضافے سے امریکی ڈالر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و

شمار کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہو کرایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گیا جو جون میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا، یہ ماہانہ خسارے میں 45.45 فیصد کمی ہے۔اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی وجہ توانائی کی درآمدات میں نمایاں کمی اور دیگر اشیا کی درآمدات کی جاری معتدل رفتار کو قرار دیا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سیسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کم تر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ حالیہ مہینوں میں شرح نمو کو معتدل رکھنے اور درآمدات کو محدود رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کیے گئے ان اقدامات میں سخت مانیٹری پالیسی، مالی استحکام اور کچھ عبوری انتظامی اقدامات شامل ہیں۔مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی ویب پورٹل میٹیس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ 42 فیصد اضافہ ہوا، اس سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالر خسارے کے مقابلے میں جولائی 2021 میں 85 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا خسارہ رپورٹ کیا گیا تھا۔دوسری جانب، خدمات فراہمی میں اب بھی تجارتی توازن منفی ہے،اعداد و شمار کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات میں تجارتی توازن جولائی میں 26 کروڑ ڈالر رہا جو جون میں 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

متعلقہ خبریں