وفاقی حکومت اپنی جیب سے پیٹرول پر 24 روپے 7 پیسے ادا کررہی ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی جیب سے پیٹرول پر 24 روپے 7 پیسے ادا کررہی ہے ، یہ رقم پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں ادا کی جاتی ہے، فی لیٹر ڈیزل پر 41 روپے 43 پیسے اور مٹی کے تیل پر 32 روپے 42 پیسے ادا کیے جارہے ہیں،جبکہ لیوی اور جی ایس ٹی بھی صفر ہے۔جیونیوز کے مطابق وفاقی حکومت اپنی جیب سے فی لیٹرپیٹرول پر 24 روپے 7 پیسے ادا کررہی ہے ، یہ رقم پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں ادا کی جاتی ہے،پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں فی لیٹر ڈیزل پر 41 روپے 43 پیسے ادا کیے جارہے ہیں، پرائس ڈیفرنشل کلیم کی مد میں فی لیٹر مٹی کے تیل پر 32 روپے 42 پیسے ادا کیے جارہے ہیں، پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی اور جی ایس ٹی بھی صفر ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اوگرا کی سمری دیکھ کریں گے،پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں20 روپے سبسڈی کی ای سی سی نے تاحال منظوری نہیں دی،حکومت پر مشکل آئی توپیٹرول قیمتوں پر373 ارب کی بارودی سرنگ بچھا دی، آئی ایم ایف پروگرام پچھلی حکومت کی شرائط پرجاری رہے گا۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اوگرا کی سمری دیکھ کریں گے،پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں20 روپے سبسڈی کی ای سی سی نے تاحال منظوری نہیں دی،حکومت پر مشکل آئی توپیٹرول قیمتوں پر373 ارب کی بارودی سرنگ بچھا دی، آئی ایم ایف پروگرام پچھلی حکومت کی شرائط پرجاری رہے گا۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف انتہائی گھمبیر مسائل چھوڑ کر گئی ، انہوں نے ترقیاتی بجٹ بھی 900 ارب سے 700 ارب روپے کر دیا ، پاکستان کا تجارتی خسارہ اس سال 45 ارب ڈالر رہنے کا خدشہ ہے ، سابق حکومت نے کہا تھا 4 ہزار ارب روپے کا خسارہ ہوگا ، اس وقت حکومت کا بجٹ خسارہ 5ہزار600 ارب روپے کا ہے ، ن لیگ کے پہلے دور حکومت میں بجٹ خسارہ16سو ارب روپےسے کم تھا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہبازشریف پوری کوشش کریں گے کہ خسارہ کنٹرول کریں ، آج بھی ڈالر کی قدر میں90 پیسے کمی ہوئی ، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈالر190 سے 182روپے پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں