فیفا ورلڈکپ، ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے احتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران فٹبال فیڈریشن نے اپنے قومی پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ میں امریکا اور ایران کے میچ سے قبل فیفا سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف

شکایت کی ہے جس میں ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ امریکی فٹبال فیڈریشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے جھنڈے سے ’اللہ‘ کا نام ہٹایا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے یہ عمل ایران میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں