ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے اور قومی اسمبلی کو 3 اپریل کی حیثیت سے بحال کرنے کا تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔
Looks like the Supreme Court of #Pakistan stood up for its country and citizens and not their government.. so apparently it is possible. Sigh!
— Swara Bhasker (@ReallySwara) April 8, 2022
پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کی سیاست میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی بھرپور کوریج کررہا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فنکار بھی پاکستانی سیاست میں گہری دلچسپی لینے لگے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے لیے کھڑی ہوئی نہ کہ حکومت کے لیے۔ تو بظاہر ایسا ممکن ہے۔