ابوظبی ٹی 10 کی تاریخ میں سب سے کم اسکور پر بلز آؤٹ

ابوظبی ٹی 10 کے 18 ویں میچ میں عقیل حسین اور چمیکا کرونارتنے نے دہلی بلز کو 9.3 اوورز میں صرف 31 رنز پر آؤٹ کرکے نیو یارک اسٹرائیکرز کو 67 رنز سے فتح دلادی ۔ ابوظہبی ٹی 10 کی تاریخ میں بلز کا اسکور اب تک کا سب سے کم اسکور تھا ۔ اس سے قبل 2019 میں قلندرز نے نادرن واریئرز کو 46 رنز پر آل آؤٹ کیا تھا۔
اگرچہ دہلی بلز کی شاندار باؤلنگ نیو یارک اسٹرائیکرز 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز ہی بناسکے تھے ۔ تاہم ان کی بیٹنگ لائن نیو یارک اسٹرائیکرز کے بالرز کے سامنے نہ ٹک سکی ان کے چار بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور روی بوپارہ (16) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ حسین نے 7 رنز دیکر 3 وکٹیں جبکہ کرونارتے نے 6 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
نیویارک اسٹرائیکرز نے بھی بلز کو ٹیبل میں سب سے اوپر سے ہٹا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ لگاتار تین فتوحات سے آغاز کرنے والی بلز کو بھی اپنے آخری میچ میں اسیمپ آرمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
نیو یارک کے بیٹنگ اسٹار گرباز نے 24 گیندوں پر 2 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔ اسمتھ نے 15 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔ گرباز اور اسمتھ نے پانچویں وکٹ کے لیے 27 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں