دنیا کی 10 عظیم ایجادات کرنے والی خواتین

آج دنیا میں وائرلیس نیٹ ورک (WIFI)، کار ونڈشیلڈ وائپرز اور ڈش واشر کا بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ایجادات مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے کی تھیں۔

اس کے علاوہ بھی ایسی بہت سی ایجادات ہیں جن کو بنانے کا سہرا خواتین کے سر ہے۔ ان خواتین نے بہت سے شعبوں میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔

مونوپولی:

مشہور ہے کہ چارلس ڈیرو نامی ایک بے روزگار سیلز مین نے یہ گیم 1930 ء کی دہائی میں اپنے کچن میں ایجاد کی تھی لیکن درحقیقت ایسی ہی ایک گیم سالوں پہلے بنا دی گئی تھی۔ اس گیم کا نام “دی لینڈ لارڈ گیم” تھا جسے ایلزبتھ میگی نے 1903 ء میں تخلیق کیا تھا۔

ڈش واشر:

Josephine Garris Cochrane نے 1886 ء میں ڈش واشر کو پیٹنٹ کرایا تھا۔ اس نے پلیٹوں، کپوں یا طشتریوں کو فٹ کرنے کے لیے تاروں کا ایک سیٹ ڈیزائن کیا، جو گرم صابن والے پانی پر مشتمل تانبے کی کیتلی کے اندر ایک پہیے پر گھومتا تھا۔

وائرلیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی:

دوسری جنگ عظیم کے دوران، فلم سٹار ہیڈی لامر نے فریکوئنسی ہاپنگ کمیونیکیشن سسٹم وضع کیا۔ اس کے اہم کام نے وائی فائی، جی پی ایس اور بلوٹوتھ کی جدید ایجاد کی راہ ہموار کی۔

پیشاب کی جانچ کا نظام:

1958 ء میں، ہیلن فرائی نے ایک ایسے نظام کو پیٹنٹ کیا جس کی وجہ سے پیشاب اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے جس سے ذیابیطس کے مریضوں کو گلوکوز کی سطح کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

کار ونڈشیلڈ وائپر:

ایک کاروباری خاتون میری اینڈرسن نے اپنی طویل زندگی کے دوران ایک کسان اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے طور پر مختلف اوقات میں کام کیا۔ اس خاتون نے ہی پہلی بار ونڈشیلڈ وائپر ایجاد کیا تھا۔

کمپیوٹر پروگرامنگ سسٹم:

کمپیوٹر کے ابتدائی دنوں کے علمبرداروں میں سے ایک، گریس ہوپر اور ان کی ٹیم نے دنیا کا پہلا کمپیوٹر بینک ایجاد کیا تھا۔ اس کے بعد، انہوںنے پروگرامنگ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک قابل رسائی بنانے کا فیصلہ کیا، اور پروگرامنگ میں ریاضی کی علامتوں کو روزمرہ کے انگریزی الفاظ سے بدل دیا۔

لائف بوٹ:

1882 ء میں ماریا بیسلی نے لائف بوٹ کو پیٹنٹ کیا۔ اس کے اصل ڈیزائن میں ٹوٹنے والے دھاتی فلوٹس اور ایئر ٹائٹ کنٹینرز شامل تھے، جس کی وجہ سے کسی ہنگامی صورت حال میں اس کا آسانی سے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

باربی ڈول:

باربی ڈول کو 1959 ٗ میں روتھ ہینڈلر نے بنایا تھا۔ جو ایک بصیرت والی ماں اور کاروباری شخصیت تھی۔ انہوں نے سب سے پہلے باربی ڈول کو اپنی بیٹی کیلئے بنایا تھا۔

بلٹ پروف مواد:

1965 ٗ میں، سٹیفنی کولک نے ایک غیر متوقع دریافت کی۔ انہوں نے ایسےمصنوعی ریشوں تخلیق کئےکہ سٹیل کی گولیاں بھی اس کے اندر نہیں جا سکتی تھیں۔ اس دریافت نے کیولر کی ایجاد کی راہ ہموار کی، جو بلٹ پروف واسکٹ، خلائی جہاز، ہیلمٹ، ٹینس ریکیٹ، ٹائر اور حفاظتی دستانے سمیت سینکڑوں مصنوعات میں استعمال ہوتی ہے۔

ہوم سیکیورٹی سسٹم:

میری وان برٹن براؤن جب بھی اکیلی ہوتیں تو خود کو اپنے گھر میں غیرمحفوظ محسوس کرتیں تھیں۔ 1966 ءمیں انہوں نے اپنے گھر کی نگرانی کے لیے ایک کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن سیکیورٹی سسٹم تیار کیا۔ اس ایجاد میں ان کی مدد ان کے شوہر البرٹ نے کی، جو ایک الیکٹرانکس ٹیکنیشن تھے۔

متعلقہ خبریں