چاہت فتح علی خان کے بعد اداکارہ نور کی بھی سیاست میں انٹری

لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری کر دی ہے، اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخصوص نشت کے لیے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے جانچ پڑتال مکمل کروالی ہے۔
اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس پہنچی، ادکارہ نور آئی پی پی رہنما عون چوہدری کی بیگم ہیں۔
خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، چاہت فتح علی خان این اے 128 سے الیکشن لڑیں گے،انہوں نے گذشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ این اے 128 حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں میں نے کل اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے لوگوں میں رہ کر ان کی خدمت کروں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر این اے 128 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، واضح رہے کہ حلقہ این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود ،حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
خیال رہے کہ مشہور ٹک ٹاکر بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں ہیں، گذشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

متعلقہ خبریں