پاکستان میں کوئی نہیں ملا جو ہاتھی نما آدمی سے عشق کررہی ہیں؟بھارتی اداکار راشد خان

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار اور فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی زیرِ گردش خبروں پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے سوال کرلیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کمال راشد خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی ریپر بادشاہ کی جسامت کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور ہانیہ عامر سے سوال بھی کررہے ہیں کہ اُنہیں ڈیٹ کرنے کے لیے بادشاہ کے علاوہ کوئی اور لڑکا نہیں ملا؟
کمال راشد خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی ریپر بادشاہ کو ہاتھی کا بچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج کی تاریخ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس ہاتھی نما گلوکار (بادشاہ) کے سر پر عشق کا بھوت سوار ہے”۔
اداکار نے کہا کہ “اس ہاتھی نما آدمی (بادشاہ) کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے عشق ہوگیا ہے اور یہ ہانیہ سے ملنے کے لیے کبھی دبئی جاتا ہے تو کبھی ویڈیو کال پر بات کرتا ہے اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بادشاہ دنیا کو بھی بتاتا ہے کہ آج میں نے ہانیہ سے انسٹاگرام پر بات کی”۔
اُنہوں نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ “آپ کو عشق کرنے کے لیے اس ہاتھی نما آدمی کے علاوہ کوئی اور نہیں ملا؟ کیا پاکستان میں لڑکے مرگئے ہیں جو آپ اس ہاتھی نما آدمی سے عشق کررہی ہیں؟”
کمال راشد خان نے مزید کہا کہ “ہانیہ عامر جی! کچھ تو خیال کریں، کچھ تو خوف کریں، یہ بادشاہ حد سے زیادہ کھاتا ہے اور یہ ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا”۔
واضح رہے کہ ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، دونوں فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں فنکار ڈیٹ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں