متھیرا کی شوز پر رونے والی شخصیات پر کڑی تنقید

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی میزبان اور ماڈل متھیرا کی جانب سے شوبز شخصایت کو شوز میں رونے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مارننگ شوز میں تکلیف دہ لمحات کا تذکرہ کرنے والی شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شو کے میزبان کی جانب سے جب متھیرا سے ان کی علیحدگی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ زندگی میں نہیں ہیں، ان کے متعلق گفتگو نہیں کرنی چاہئے‘۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ’میرے ساتھ بہت کچھ بُرا ہوا ہے لیکن مجھے شوز میں آکر رونا پسند نہیں ہے‘۔

شوبز شخصیات کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے وہ لوگ بلکل نہیں پسند جوایک ہی چیز پر ہر شو میں رو دیتے ہیں‘۔

متھیرا نے ان جملوں کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ ٹھیک ہے آپ نے ایک دفعہ اپنے تکلیف دہ لمحات کو بتادیا، بار بار ان باتوں کو کرنا صحیح نہیں ہے’۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی لیکن اس کے باوجود تاحال وہ شادی کو خوبصورت تعلق اور رشتہ سمجھتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو شادی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں