میشا شفیع 2ہفتوں میں معافی مانگیں نہیں تو۔۔۔ علی ظفر نے گلوکارہ کو وارننگ دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک) علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو قانونی نوٹس جاری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔اور ہراساں کرنے کا جھوٹا دعوی کیا ہے۔میشا شفیع 2 ہفتوں میں میڈیا پر آ کر معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے گا۔یاد رہے میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر

پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا تھا ۔اور اب گلوکار علی ظفر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع نے مجھ پر جھوٹے الزمات عائد کیے اس لیے ان کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں