عامر لیاقت کی بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان بھی میدان میں آ گئیں

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ہانیہ خان بھی میدان میں آ گئی ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ سے عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت شادی کے لیے متوسط ​​طبقے کی خواتین کو چنتے ہیں۔عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں جن کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہو۔عامرلیاقت لڑکیوں کو خواب دیکھا کر ان کا کیرئیر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں، طوبیٰ انور کو بھی پہلے کوئی نہیں جانتا تھا ، عامر لیاقت کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

ہانیہ خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے اچھا نہیں ہے پھر بھی میں نے ان سے شادی کی۔۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے تاہم طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی۔عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہی جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔

متعلقہ خبریں