تیسری اہلیہ کیلئے گانا،عامر لیاقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔سوشل میڈیا پر دونوں کی کئی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں۔عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے سسرالیوں کے درمیان موجود ہیں اور نئی نویلی دلہن کے لیے گانا گا رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کے لیے ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گانا گایا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے جنید صفدر سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی ڈاکٹر عامر لیاقت اچھے لگتے تھے، جب روتی تھی تو والدین عامر لیاقت کو ٹی وی پر دکھا دیتے تھے۔۔اس سے قبل دانیہ شاہ کی جانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیو پوسٹ کی گئیں۔ویڈیو میں سیدہ دانیہ شاہ اور عامرلیاقت حسین کو انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سیدہ دانیہ نے اپنے دلہن بننے کی بھی ایک ویڈیو شئیر کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کاشی نے مجھے دلہن بنایا، یہ ایک بہت ہی خاص لمحہ تھا، میرے شوہر بچپن سے ہی میرے آئیڈیل ہیں۔سیدہ دانیہ شاہ نے کراچی کو نیا گھر قرار دیتے ہوئے خوشی کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ لودھراں کی رہائشی ہیں۔۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔

متعلقہ خبریں