مجھے نہ کسی نے روکا اور نہ ہی روک سکتا، حریم شاہ کی رقم اسمگل کرنے کی کوشش،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کے مجاز ادارے ایف آئی اے کو چکما دے گئی۔حریم شاہ نے پاکستان سے بیرون ملک بھاری رقم سمگل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے بعد لاکھوں یورو موجودہیں۔حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار پاکستان سے اتنی بڑی رقم لے کر بیرون ملک لانے کا تجربہ ہوا۔پاکستان سے بھاری رقم لندن لے کر آئی ہوں۔بھارتی رقم کی منتقلی کے دوران خیال کریں کیونکہ حکام پکڑ لیتے ہیں۔مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اس لیے بہت آسانی سے پیسے منتقل کر لیے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون غریب کو پکڑتا ہے اس لیے خیال رکھیں، مجھے تو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا آپ جانتے ہی ہیں،حریم شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون صرف غریب کو پکڑتا ہے اس لیے خیال رکھیں۔پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔پاکستانی روپے یورو میں تبدیل ہوتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ حریم شاہ نے بیرون ملک رقم منتقل کی ہے یا نہیں۔دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور حریم شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی یہ ویڈیو ڈرامہ ہے جو اس نے کراچی میں بیٹھ کر بنائی ہے تاہم اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیے۔ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر ہی یو کے پہنچی ہے پہنچ کر ان کو یاد آیا کہ اس کی کوئی وقعت نہیں۔

متعلقہ خبریں