معروف اداکار عابد فاروق عرف پروفیسر باغی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)معروف اداکار عابد فاروق عرف پروفیسر باغی انتقال کر گئے۔تفصلات کے مطابق معروف اداکار عابد فاروق عرف پروفیسر باغی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم عابد فاروق کو کچھ روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔عابد فاروق کی نمازم جنازہ سہ پہر 4بجے میاں صاحب میں ادا کی جائے گی۔ عابد فاروق شاعر، کالمنگار اور دانشور تھے۔وہ مقبول ٹی وی پروگرام ’خبردار‘ میں ’پروفیسر باغی ‘ کا کردار ادا کر رہے تھے۔عابد فاروق کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں